سیلف آئسولیشن کا طریقہ Û”Û”Û”Û”Û”Û” تØ+ریر : رضوان عطا

self.jpg
کوروناوائرس Ú©Û’ دنیا بھر میں پھیلنے Ú©Û’ بعد Ú©Ù… Ùˆ بیش تمام تر توجہ اس Ú©ÛŒ روک تھام Ú©ÛŒ جانب مبذول ہے۔ اس سلسلے میں مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان اقداما ت Ú©ÛŒ وجہ سے نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔ اس سے لوگوں Ú©ÛŒ مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔ لہٰذا ان طریقوں اور رویوں Ú©ÛŒ اہمیت بڑھ گئی ہے جو کورونا وائرس Ú©ÛŒ روک تھام میں معاون ہیں۔ پس انفرادی سطØ+ پر ایسے رویے اپنانے پر زور دیا جا رہا ہے جن سے وائرس Ú©ÛŒ دوسرے فرد میں منتقلی Ú©Ùˆ روکا جا سکے۔ اسی Ú©Û’ ساتھ ایسے طریقوں Ú©Ùˆ اپنانے Ú©ÛŒ ترغیب دی جا رہی ہے جو اپنی ذات Ú©Û’ علاوہ اپنے پیاروں Ú©ÛŒ زندگی بچانے اور انہیں تکلیف سے دور رکھنے Ú©Û’ لیے اہم اور مفید ہیں۔ ان میں سے ایک سیلف آئسولیشن ہے۔
اگر آپ کو یا آپ کے ساتھ رہنے والے کسی فرد کو کووڈ19- کی علامات ظاہر ہوں تو کیا کرنا چاہیے؟ اس بارے میں چند اہم مشورے دیے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ سیلف آئسولیشن سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔ اگر آپ میں یا آپ کے ساتھ رہنے والے کسی فرد میں کورونا وائرس (کووڈ19-) کی علامات ظاہر ہو گئی ہیں تو باہر مت جائیں۔ سیلف آئسولیشن کرنے والے کسی بھی وجہ سے گھر کو چھوڑ کر نہیں جاتے۔ اگر آپ کو خوراک یا ادویات کی ضرورت ہے تو فون پر یا آن لائن منگوائیں یا کسی سے کہیں کہ وہ پہنچا دے۔
گھر میں مہمانوں، مثال کے طور پر دوستوں یا خاندان کے افراد کو نہ آنے دیں۔ ان سے معذرت کر لیں۔
اس دوران اگر آپ کے گھر میں باغیچہ ہے تو آپ اس میں جا سکتے ہیں۔ اگر آپ نے ورزش کرنی ہے تو گھر ہی میں کریں۔
آپ Ú©Ùˆ بظاہر کورونا وائرس Ú©ÛŒ کوئی علامت ہے، جیسا کہ تیز بخار ہے، لیکن سیلف آئسولیشن میں جانا ہے یا نہیں، اس بارے میں ابہام کا شکار ہیں تو کورونا وائرس سے متعلق Ø+کومت Ú©Û’ فراہم کردہ نمبرز پر رابطہ کریں۔
سیلف آئسولیشن کا دورانیہ
اگر آپ میں کورونا وائرس Ú©ÛŒ علامات ہوں تو آپ Ú©Ùˆ 7 روزہ سیلف آئسولیشن Ú©ÛŒ ضرورت ہو گی۔ 7 دن Ú©Û’ بعد اگر آپ کا درجہ Ø+رارت بلند نہ ہو یعنی بخار نہ ہو تو آپ Ú©Ùˆ سیلف آئسولیشن Ú©ÛŒ ضرورت نہیں۔ اگر درجہ Ø+رارت تب بھی بلند ہو تو سیلف آئسولیشن میں رہیں جب تک درجہ Ø+رارت نارمل نہ ہو جائے۔ اگر آپ Ú©Ùˆ 7 دن بعد صرف کھانسی ہو تو آپ Ú©Ùˆ سیلف آئسولیشن Ú©ÛŒ ضرورت نہیں۔ انفیکشن Ú©Û’ ختم ہونے Ú©Û’ بعد کھانسی کئی ہفتوں تک رہ سکتی ہے۔
اگر آپ کسی ایسے فرد کے ساتھ رہ رہے ہیں جس میں علامات ظاہر ہوئی ہیں تو ان کے ظاہر ہونے کے روز سے 14 دن تک آپ کو سیلف آئسولیشن کی ضرورت ہے۔ اس لیے کہ علامات ظاہر ہونے میں 14 دن لگ سکتے ہیں۔
اگر گھر میں ایک سے زیادہ افراد میں علامات ظاہر ہوئی ہیں، تو اس روز سے سیلف آئسولیشن شروع کریں جب پہلے فرد کو علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں۔
اگر آپ کو علامات ظاہر ہونے لگیں تو ان کے آغاز سے 7 روز تک سیلف آئسولیشن اختیار کریں، چاہے آپ کی مجموعی سیلف آئسولیشن 14 دنوں سے طویل ہی کیوں نہ ہو جائے۔
سیلف آئسولیشن کے بعد بھی گھر میں رہنے کی ضرورت ہو گی لیکن اب آپ خوراک وغیرہ لینے کے لیے باہر جا سکتے ہیں۔
بنیادی سہولیات فراہم کرنے والے ملازمین، جیسا کہ شعبہ طب سے وابستہ افراد کو علامات ظاہر ہونے پر کورونا وائرس کا فوری ٹیسٹ کرانا چاہیے۔
اگر آپ کو علامات ظاہر ہوں اور آپ ایسے فرد کے ساتھ رہ رہے ہوں جو کمزور، بیمار یا معمر ہو تو کوشش کریں کہ وہ کسی رشتہ دار یا دوست وغیرہ کے ہاں 14 دن کے لیے رہے۔ اگر آپ کا اکٹھا رہنا لازمی ہے تو ایک دوسرے سے دو میٹر کا فاصلہ رکھنے اور ایک ہی بستر استعمال نہ کرنے کی کوشش کریں۔
گھر میں انفیکشن کے امکان کو کم
کرنے کیلئے یہ کام کریں
اپنے ہاتھوں Ú©Ùˆ صابن اور پانی سے وقتاًفوقتاً Ú©Ù… از Ú©Ù… 20 سیکنڈ Ú©Û’ لیے دھوئیں۔ اگر صابن اور پانی نہ ہو تو ہینڈ سینی ٹائزر جیل استعمال کریں۔ کھانسی اور چھینک Ú©Û’ دوران منہ اور ناک Ú©Ùˆ (ہاتھوں Ú©Û’ بجائے) ٹشو سے ڈھانپیں۔ استعمال شدہ ٹشو Ú©Ùˆ فوراً ڈسٹ بِن میں پھینک دیں اور پھر اپنے ہاتھوں Ú©Ùˆ دھو لیں۔ ان اشیا اور سطØ+ÙˆÚº Ú©Ùˆ صاف کریں جنہیں آپ اکثر چھوتے ہیں، مثلاً دروازوں Ú©ÛŒ ہتھیاں، فون وغیرہ۔ باتھ روم استعمال کرنے Ú©Û’ بعد اسے دھوئیں۔
یہ کام مت کریں
ایک تولیے کو، چاہے وہ کسی بھی قسم کا ہو، زیادہ افراد استعمال نہ کریں۔
آئسولیشن کے دوران یہ کریں
گھر میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر آرام کریں اور سوئیں۔ پانی زیادہ پئیں، اتنا کہ آپ کو ہلکا پیلا اور صاف پیشاب آتا رہے۔ بخار کم کرنے کی عام دوا ڈاکٹر کے مشورے سے لیں۔ علامات میں شدت کی صورت میں ماہرین سے مشورہ کریں۔
(ماخذ: ''این ایچ ایس، برطانیہ‘‘)